کورونا وائرس کی ویکسین کی فراہمی، کئی بین الاقوامی تحقیقاتی کمپنیاں میدان میں

December 09, 2020

کورونا وائرس کی ویکسین کی فراہمی کے لیے کئی بین الاقوامی تحقیقاتی کمپنیاں میدان میں ہیں۔

ان ویکسینز میں ایک امریکی کمپنی فائزر اور جرمنی کے ادارے بائیو این ٹیک کے اشتراک سے تیار کی گئی ہے۔

دوسری امریکا کے ہی ادارے ماڈرنا اور تیسری برطانوی یونیورسٹی آکسفورڈ نے دوا ساز کمپنی آسٹرا زینیکا کے ساتھ مل کر بنائی ہے۔

برطانیہ میں کل لگائی جانے والی کورونا وائرس ویکسین سے الرجی کے 2 ممکنہ کیسز سامنے آئے ہیں۔

برطانوی ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی نے ہدایت دی ہے کہ سخت الرجی کی ہسٹری والوں کو فی الحال فائزر ویکسین نہیں لینی چاہیے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ویکسین لگوانے والوں میں سے دو افراد پر ویکسین نے الرجک ری ایکشن کیا۔

ویکسین لگوانے والے دونوں افراد کا تعلق طبی عملے سے ہے اور ری ایکشن کا شکار دونوں افراد کو پہلے سے الرجی کی شکایت تھی۔