• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: کورونا ویکسین لگوانے والے کچھ افراد میں الرجک ری ایکشن کی شکایت


برطانیہ میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے والے کچھ افراد میں الرجک ری ایکشن کی شکایت سامنے آگئی۔

یہ شکایات سامنے آنے پر برطانوی ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی نے کہا ہے کہ الرجی والے افراد کورونا ویکسین نہ لگوائیں۔

برطانیہ میں کورونا کی ویکسین لگائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ البتہ تشویشناک بات یہ ہے کہ دو ایسے مریضوں کی حالت کورونا ویکسین لگانے سے خراب ہوئی جو الرجی کا شکار تھے۔

 جس کے بعد برطانوی ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی نے ہدایت جاری کی ہے کہ الرجی والےحضرات کورونا کی یہ ویکسین نہ لگوائیں۔


 میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ویکسین لگوانے والےدو افراد پر ویکسین نے الرجک ری ایکشن کیا ہے۔

تازہ ترین