سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کا آج 49 واں یوم شہادت

December 10, 2020

سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کا آج 49 واں یوم شہادت منایا جارہا ہے، ان کے 49 ویں یوم شہادت پر پاک فوج نے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سوار محمد حسین نے1971 کی جنگ میں ظفر وال شکر گڑھ سیکٹر میں شجاعت کی داستان رقم کی۔

سوار محمد حسین شہید نے بے خوفی سے لڑتے ہوئے دشمن کے 16 ٹینک تباہ کیے۔ دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔ قوم کے بہادر سپوت سوار محمد حسین شہید کو سلام۔

واضح رہے کہ سوار محمد حسین شہید 18 جون 1949 کو پنجاب کے علاقے گوجرخان کے قریب ڈھوک پیر بخش میں پیدا ہوئے۔