پولیس نے ن لیگ کے کیمپ پر دھاوا بول کر رہنماؤں کو گرفتار کرلیا

December 10, 2020

لاہور پولیس نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے اچھرہ میں لگائے گئے استقبالی کیمپ پر دھاوا بول کر وہاں سے ن لیگی عہدے دار توصیف شاہ کو حراست میں لے لیا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے آج لاہور میں ریلی نکالی، اچھرہ کے مقام پر مسلم لیگ ن نے ان کے استقبال کے لئے کیمپ لگایا۔

پولیس نےاستقبالی کیمپ پر پہنچ کر ن لیگ کے عہدیدار کو گرفتار کیا تو کارکن مشتعل ہوگئے اور کارکنوں نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔