بھارتی کسانوں کی پیر کو ایک اور ملک گیر احتجاج کی کال

December 10, 2020

بھارتی حکومت کے زرعی قوانین کے خلاف دو ہفتے سے سراپا احتجاج کسانوں نے 14 دسمبر کو ایک اور ملک گیر احتجاج کی کال دے دی۔

بھارتی کسان مسلسل پندرہ روز سے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، کسان یونین نے حکومت کی طرف سے زرعی قوانین میں ترمیم کی تجاویز مسترد کردی ہیں۔

کسان رہنماؤں نے 14 دسمبر کو ملک گیر احتجاج اور ہفتے تک جے پور۔دہلی اور دہلی۔آگرہ ایکسپریس وے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کسان رہنماؤں کی جانب سے حکومت کی طرف سے نئی تجاویز آنے کی صورت میں دوبارہ بات چیت کا عندیہ دیا گیا ہے۔

حکومت اور کسان رہنماؤں کے درمیان بات چیت کے پانچ ادوار کسی نتیجہ پر پہنچے بغیر ختم ہوئے جبکہ گذشتہ روز ہونے والا چھٹا دور بھی منسوخ کر دیا گیا تھا۔