اعجاز شاہ شیرازی مکلی میں آبائی قبرستان شاہ مراد شیرازی میں سپرد خاک

December 10, 2020

مشیر سندھ سوشل ویلفئیر اور شیرازی گروپ کے سربراہ سید اعجاز شاہ شیرازی کو مکلی میں ان کے آبائی قبرستان شاہ مراد شیرازی میں سپرد خاک کردیا گیا۔

سید اعجاز شاہ شیرازی کی نماز جنازہ شیرازی ہاؤس ٹھٹھہ میں ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور شہریوں نے شرکت کی۔

سید اعجاز شاہ شیرازی کراچی کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے، صاحبزادہ ریاض شیرازی کے مطابق وہ کورونا میں مبتلا تھے۔

انہوں نے اپنی عملی سیاست کا آغاز 1985 کے انتخابات سے کیا، پانچ بار رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔

سید اعجاز شاہ شیرازی صوبائی وزیر جنگلات، صوبائی وزیر خوراک، صوبائی وزیر آبپاشی بھی رہے۔

مرحوم نے پسماندگان میں دو بیوہ اور تین بیٹے چھوڑے ہیں۔