اہل لاہور13 دسمبر کو جلسے کا بائیکاٹ کریں گے، محمود الرشید

December 11, 2020

وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ اہل لاہور سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 13 دسمبر کو جلسے کا بائیکاٹ کریں گے، پی ڈی ایم کی اچھل کود کے باوجود لاہور ٹھنڈا ٹھار ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی صورت حال کے باوجود جلسہ کرنا اہل لاہور کو موت کے منہ میں دھکیلنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم جماعتوں میں تضاد لاہور جلسے کے بعد کھل کے سامنے آ جائے گا، جلد ہی پی ڈی ایم کی دال جوتوں میں بٹے گی۔

محمود الرشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سینٹ انتخابات سبوتاژ کرنا چاہتی ہے، آئیڈیل سول ملٹری تعلقات کی وجہ سے ملک ترقی کر رہا ہے۔