پاکستان کی طرف سے ایم ایل ون منصوبے کا کام مکمل ہے، شیخ رشید

December 11, 2020

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف سے ایم ایل ون منصوبے کا کام مکمل ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیدنے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایم ایل ون کے منصوبے کی ایکنک سے منظوری لے لی، ٹینڈر لگانا باقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے وزیر ریلوے نے اب ایم ایل ون منصوبے کا صرف ٹینڈر لگانا ہے جبکہ نالہ لئی ایکسپریس وے کا منصوبہ حتمی مراحل میں ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ وزیرداخلہ بن کرنالہ لئی ایکسپریس وے منصوبے کو دیکھتا رہوں گا۔