• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید کی اپنی سیاسی زندگی میں 15ویں وزارت

سابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو آج وفاقی وزیر داخلہ کا قلمدان سونپا گیا جو اُن کی 15ویں وزارت ہے۔

شیخ رشید پہلی بار1991 میں نواز شریف کابینہ میں وزیر صنعت بنے جبکہ 1991 میں ہی وزارت ثقافت بھی شیخ رشید کے پاس رہی۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دوسرے دور حکومت میں شیخ رشید کو کھیل، ثقافت سیاحت کا قلمدان ملا، اس کے بعد نواز شریف کےہی دوسرے دور میں شیخ رشید کو اُمور نوجوانان، محنت، افرادی قوت اور سمندر پار پاکستانیوں کے قلمدان ملے۔

شیخ رشید 2002 میں وزیراعظم ظفراللہ خان جمالی کے وزیر اطلاعات رہے۔اس کے بعد شیخ رشید شوکت عزیز کابینہ میں بھی وزیر ریلوے اور وزیر اطلاعات رہے۔

موجودہ حکومت میں 2018 میں شیخ رشید کو وزیرریلوے بنایا گیا اور آج شیخ رشید کو وفاقی وزیرداخلہ کا قلمدان سونپا گیا جو ان کی 15ویں وزارت ہے۔

تازہ ترین