مسلم لیگ نون کےمزید 5 اراکین نے استعفے قیادت کو بھجوا دیئے

December 12, 2020

مسلم لیگ نون کے5 اراکین اسمبلی نے استعفے پارٹی قیادت کو بھجوا دیئے۔

استعفے بھجوانے والوں میں مسلم لیگ نون پنجاب کے ایک ایم این اے اور 4 ایم پی اے شامل ہیں۔

این اے 163 سے رکن اسمبلی سید ساجد مہدی نے استعفیٰ قیادت کو بھجوایا۔

وہاڑی سے پی پی 229 کے محمد یوسف کسیلیہ، پی پی 230 کے سردار خالد محمود ڈوگر، پی پی 234 کے میاں ثاقب خورشید نے استعفےپارٹی قیادت کو بھجوائے ہیں۔

گوجرانوالہ سے نون لیگ کے ایم پی اے چوہدری اقبال گجر نے بھی اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو جمع کروا دیا ہے۔

اقبال گجر نے اپنے استعفے کے متن میںکہا کہ ملک مشکل حالات میں ہے اور ضروریات زندگی کی اشیاء غریب آدمی کی قوت خرید سے باہر ہیں، سلیکٹیڈ حکومت سے جان چھڑانے کے لیے اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو پیش کر رہا ہوں۔

واضح رہے کہ چوہدری اقبال گجر کے صاحبزادے احسن جمیل گجر وزیراعلیٰ پنجاب کے منہ بولے بھائی اور بہو خاتون اول کی بیسٹ فرینڈ ہیں۔