تبدیلی یہ ہے کہ حکومت نے جلسے میں رکاوٹ نہيں ڈالی، فردوس عاشق

December 13, 2020


وزیرِاعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ تبدیلی یہ ہے کہ حکومت نے جلسے میں رکاوٹ نہيں ڈالی۔

فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ سیاسی مخالفین کو جلسے کا حق دے کر وزیرا‏عظم اور وزیراعلیٰ نے تبدیلی پر مہر لگائی ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ کھلی چھٹی کے باوجود پی ڈی ایم نے گریٹر پارک میں صرف پانچ ایکڑ کی جگہ لی۔

انہوں نے کہا کہ ان کی سب تدابیر الٹی ہوگئیں، ن لیگ اپنے گھر میں عوام کو باہر نکالنے میں ناکام ہوگئی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ان کو عوام کا احساس ہوتا تو کورونا وائرس کے ماحول میں صرف دل پشوری کے لیے ایسا تھیٹر نہ سجاتے۔