دو ماہ میں پاکستان میں کورونا ویکسین ملنا شروع ہوجائے گی: عطاء الرحمان

December 14, 2020

کورونا وائرس ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کہا ہے کہ آئندہ دو ماہ میں پاکستان میں کورونا وائرس کی ویکسین ملنا شروع ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ امیر اور بڑے ممالک کمپنیوں کو ویکسین کے لیے پیسے دے چکے ہیں، چھوٹے ممالک کو ان کمپنیوں سے ویکسین کے حصول میں وقت لگے گا۔

ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کہا کہ کورونا ویکسین حاصل کرنے کے لیے ہمیں خود کوشش کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ آبادی کے تناسب سے ملک میں کورونا وائرس ویکسین کے حصول میں ابھی وقت لگے گا۔