حفیظ شیخ کو ایک اور وزارت کا قلمدان مل گیا

December 14, 2020


وزیراعظم عمران خان نے وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ پر ایک بار پھر بھرپور اعتماد کا اظہار کردیا۔

چند ہی روز قبل مشیر خزانہ سے وزیر خزانہ مقرر کیے گئے عبدالحفیظ شیخ کو ریونیو کی وزارت کا قلمدان بھی مل گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر خزانہ کو وزیر ریونیو کا قلمدان بھی سپرد کردیا، یوں اب ان کے پاس دو وزارتیں ہوگئی ہیں۔

عبدالحفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کے ساتھ وزیر ریونیو بنائے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

گزشتہ دونوں وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کی تھیں، انہوں نے شیخ رشید کو داخلہ، عبدالحفیظ شیخ کو خزانہ، اعظم سواتی کو ریلوے اور بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ کو انسداد منشیات کی وزارت سپرد کی تھی۔