پشاور: ملزم کا بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا اعتراف

December 14, 2020

پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں بچی کے قتل کیس کے ملزم آصف رضا عرف ملنگ نے عدالت میں بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کا اعتراف کرلیا۔

عدالت نے ملزم کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر سنٹرل جیل بھیج دیا۔

ملزم آصف رضا عرف ملنگ کو جوڈیشل مجسٹریٹ ثناء اللّٰہ کی عدالت میں پیش کیاگیا جہاں ملزم نے بچی کیساتھ زیادتی اور بعد ازاں گلہ دبا کر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

ملزم نے عدالت کو بیان دیا کہ واردات کے بعد قریبی پٹرول پمپ سے پٹرول لاکر لاش کو ٹھکانے لگایا جبکہ ثبوت مٹانے کی خاطر لاش آگ لگا کر جلائی تھی۔

عدالت نے ملزم کو چودہ روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔