موٹرسائیکل سوار دہشت گردوں کا کریکر حملہ، 2 رینجرز اہلکار سمیت 4 زخمی

December 16, 2020

موٹرسائیکل سوار دہشت گردوں کا کریکر حملہ، 2 رینجرز اہلکار سمیت 4 زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی شیخ زید اسلامک ریسرچ کے گیٹ کےسامنے نامعلوم موٹر سائیکل سوار دہشت گرد کریکرپھنک کر فرار ہو گئے ،جس کے نتیجے میں 2رینجرز اہلکاراور نجی کمپنی کےسیکیورٹی گارڈ سمیت 4افراد زخمی ہو گئے ،اطلاع ملتے ہی پولیس ،رینجرز اور ریسکیوعملہ موقع پرپہنچ گیا،اور زخمیو ں قریبی اسپتال منتقل کیا۔تفصیلات کے مطابق مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود د جامعہ کراچی شیخ زید اسلامک ریسرچ کے گیٹ کےسامنے سہ پہر 3 بج کر 5 منٹ پر 2 موٹر سائیکل سوار دہشت گرد کریکرپھنک کر فرار ہو ئے، جس کے نتیجے میں رینجرز کے 2 اہلکار خادم 72 ونگ اور عبدالباری 84 ونگ زخمی ہوگئے جب کہ نجی کمپنی کا سیکیورٹی گارڈ احمد دین اور عثمان نامی شخص جو مسجد کا موذن بتایا جاتا ہے زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کردیا گیا۔