بلاول بھٹو سے صلح، مصطفیٰ نواز کھوکھر نے استعفیٰ واپس لے لیا

December 17, 2020

لاہور(سپیشل رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کے درمیان صلح ہو گئی جس کے بعد مصطفیٰ نواز کھوکھر نے ترجمان بلاول بھٹو کے عہدے سے استعفا واپس لے لیا ہے۔ سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آبادسے لاہور پہنچے اور بلاول ہائوس میں دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات ہوئی، صلح کے لئے آصف زرداری نے مرکزی کردار ادا کیا۔