محمد عامر کو قومی ٹیم میں جگہ نظر نہیں آرہی تھی، عاقب جاوید

December 18, 2020

محمد عامر کو قومی ٹیم میں جگہ نظر نہیں آرہی تھی، عاقب جاوید

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر عاقب جاوید کا کہنا ہےکہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ محمد عامر کا اپنا فیصلہ ہے۔ اس پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ نئے فاسٹ بولروں کے آنے کی وجہ سے انہیں اپنی جگہ نظر نہیں آرہی تھی ۔ ادھر ٹیسٹ فاسٹ بولر سہیل تنویر بھی سلیکشن کمیٹی سے ناراض ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ محمد عامر نے دل برداشتہ ہوکر یہ فیصلہ کیا ہے۔میرے ساتھ بھی ایسا سلوک ہوا لیکن ریٹائرمنٹ کا فیصلہ نہیں کیا، میرا یقین ہے کہ دل برداشتہ ہونے کی بجائے اس کا سامنا کرنا چاہئے۔