آتش فشاں پہاڑ سے لاوا ابلنے کا منظر ویڈیو میں ریکارڈ

December 19, 2020


اٹلی میں ایک آتش فشاں پہاڑ سے لاوا پھوٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اٹلی کے جزیرہ سسلی میں واقع ماؤنٹ ایٹنا سے لاوا ابلنے کا منظر ویڈیو میں ریکارڈ ہوگیا۔

3 ہزار 350 میٹر بلند اس پہاڑ سے لاوا ابلنے کی ویڈیو آتش فشاں کے ایک ماہر بورس بینشخی نے بنائی جو اس وقت وہاں کام کر رہے تھے، بورس اٹلی کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف جیو فزکس اینڈ وولکونولوجی سے بھی منسلک ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لاوے سے جزیرے کا آسمان رات کے وقت بے حد روشن ہوگیا۔

لاوا پھوٹنے سے قبل جزیرے پر 2.7 شدت کا زلزلہ بھی محسوس کیا گیا۔