بھارت: راہگیر پر اچانک آفت ٹوٹ پڑی

December 19, 2020

بھارت میں سڑک پر چلنے والے راہگیر پر اچانک آفٹ ٹوٹ پڑی جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے بھرت پور میں دو نوجوان سڑک سے گزر رہے تھے کہ اچانک ایک نوجوان کے سر پر زیر تعمیر دکان کا ملبہ آگرا جس کے نتیجے میں وہ بری طرح زخمی ہوگیا جبکہ اس کے ساتھ موجود دوست حادثے سے بال بال بچ گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھرت پور کی صرافہ مارکیٹ کے اطراف دو دوست سڑک پر رواں دواں ہیں جیسے ہی وہ چند قدم آگے بڑھتے ہیں تو ملبہ ان کے سر پر آگرتا ہے

مارکیٹ کی تیسری منزل پر دکان میں تعمیراتی کام جاری تھا کہ کسی نے اوپر سے سڑک پر ملبہ پھینکا جو نوجوان کے سر پر گرا جس کے نتیجے میں وہ زمین پر گر گیا۔

مذکورہ شخص کو حادثے کے نتیجے میں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا،۔