بھارتی کھلاڑی کیسے آؤٹ ہوئے؟، ویڈیو دیکھیے

December 19, 2020

آسٹریلیا کے دورے کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کے کئی روپ دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

بھارتی ٹیم 3 ایک روزہ میچز میں پہلے 2 میچز ہاری تو آخری میچ میں فتحیاب ہوئی اور اپنے ماتھے کو وائٹ واش کا داغ لگنے سے بچالیا۔

آسٹریلیا سے 3 ٹی 20 میچز میں سے 2 میں بھارت فاتح رہا اور تیسرے میچ میں میزبان ٹیم کامیاب رہی۔

تاہم بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیے ایڈیلیڈ میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ ڈراؤنا خواب بن گیا، جس کا فیصلہ تیسرے دن ہی آگیا۔

ایڈیلیڈ میں گھر کے شیر مانے جانے والی بھارتی ٹیم آسٹریلیا کے سامنے دوسری اننگز میں صرف 36 رنز پر زمین بوس ہوگئی۔

بھارتی ٹیم نے تیسرے دن اپنی دوسری اننگز 1وکٹ پر 9 رنز سے شروع کی اور پوری ٹیم21اعشاریہ2 اوورز میں 36 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

ویرات کوہلی، ریہانے سمیت کئی بڑے کھلاڑی پرفارم کرنےمیں ناکام رہے اور پوری بھارتی ٹیم جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز کی بولنگ کے سامنے ڈھیر ہوگئی۔

دوسری اننگز میں کمنز نے 4 اور جوش ہیزل ووڈ نے 5 بھارتی سورماؤں کو میدان بدر کیا۔

آپ مندرجہ بالا ویڈیو میں بھارتی بیٹنگ لائن کی وکٹیں گرنے کے مناظر دیکھ سکتے ہیں۔