غلط فہمی، واٹر بورڈ نے قومی ادارہ امراض قلب کی لائن سیل کردی

December 21, 2020

واٹربورڈ کے افسر راشد صدیقی نے قومی ادارہ امراض قلب کے پانی کے قانونی کنکشن کو غیرقانونی قرار دےکر بند کر دیا جسے بحال کروادیا گیا ہے۔

این آئی سی وی ڈی کا کنکشن قانونی اور بل بھرنے کا دعوی ٹھیک نکلا، رات گئےکنکشن سیل کرنے سے پہلے واٹر بورڈ کے کسی بھی اعلیٰ حکام کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

این آئی سی وی ڈی کے ساتھ تعمیر ہونے والی عمارت سب سوائل واٹر کا استعمال کررہی تھی۔

سربراہ ٹاسک فورس کے پاس واٹر بورڈ کے کنکشن سے ہائیڈرنٹ چلانے کی اطلاعات تھیں۔

ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان کا کہنا ہے کہ این آئی سی وی ڈی کے کنکشن وزیر بلدیات کے حکم ہر بحال کردئیے، غلط فہمی کیوں ہوئی؟ اس معاملہ کو دیکھ رہے ہیں۔