وزیراعظم کی مناظرے میں شاہد خاقان کو مات دینے پر ندیم بابر کی تعریف

December 22, 2020

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کے اجلاس میں ایک مناظرے کے دوران شاہد خاقان عباسی کو مات دینے پر معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ڈویژن ندیم بابر کی تعریف کی۔ذرائع کے مطابق پارٹی ارکان نے گیس لوڈشیڈنگ پر اظہار خیال کی کوشش تو وزیراعظم نے تمام ارکان کو چپ کرا دیا اور کہا یہ سیاسی امور پر تبادلہ خیال کی بیٹھک ہے، دوسرے کسی موضوع پر بات نہ کی جائے۔