پی بی 20 پشین III، ضمنی انتخاب 16 فروری کو ہوگا

December 22, 2020

الیکشن کمیشن کی جانب سے پی بی20 پشین III کی خالی نشست پرضمنی انتخاب کاشیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پی بی 20 پشین III خالی نشست پر ضمنی انتخاب 16 فروری کو ہوگا، ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی 23 تا 28 دسمبر تک جمع کرائے جاسکیں گے، کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کے نام 29 دسمبر کو آویزاں کیےجائیں گے۔

الیکشن کمیشن کا پی بی 20 پشین III پر ضمنی انتخاب سے متعلق کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آخری دن 4 جنوری ہے، کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے سے متعلق اپیل کرنے کا آخری دن 8 جنوری ہوگا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 15 جنوری کو جاری ہوگی، 17 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کیےجائیں گے۔

واضح رہے کہ بلوچستان اسمبلی کی نشست جے یوآئی ف کے رہنما سید فضل آغا کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔