بلوچستان کے سابق گورنر اور رکن صوبائی اسمبلی سید فضل آغا انتقال کرگئے۔
جمعیت علماء اسلام ف کے رکن بلوچستان اسمبلی سید فضل آغا کراچی کے اسپتال میں انتقال کرگئے، وہ پندرہ روز سے زیر علاج تھے۔
سید فضل آغا 2018 کے عام انتخابات میں ضلع پشین سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئےتھے، وہ بلوچستان کے گورنر بھی رہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے رکن صوبائی اسمبلی اور سابق گورنر بلوچستان سید فضل آغا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ مرحوم ایک سنئیر سیاستدان اور انتہائی نفیس شخصیت کے مالک تھے جن کا بلوچستان کی سیاست میں ایک اہم کردار رہا ہے اور انہوں نے بحثیت گورنر صوبے کی ترقی میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔
جام کمال خان نے مزید کہا کہ صوبے کے لیے مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے سید فضل آغا کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔