میرا کا قیمتی موبائل فون کھوگیا

December 22, 2020

فلم اسٹار میرا کا قیمتی موبائل فون کھو گیا، ادکارہ نے فون تلاش کرنے والے کیلئے 5 لاکھ روپے نقد انعام دینے کا اعلان کردیا۔

میرا کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں کہا گیا کہ میرا قیمتی موبائل فون کھو گیا ہے۔

میرا نے کہا کہ جو میرا فون تلاش کرے گا اس کو 5 لاکھ روپے دوں گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں فلموں کی نامور اداکارہ میرا عالمی وبا کورونا کا شکار ہونے والی اداکارہ سنگیتا کے گھر کراچی میں تین چار روز سے رہائش پذیر تھیں۔

سنگیتا کا کورونا وائرس مثبت آیا تو کراچی میں سنگیتا کے گھر رہائش پذیر اداکارہ میرا نے بھی اپنا فوراً کوروناوائرس کا ٹیسٹ کروایا جو منفی آیا۔

اداکارہ میرا نے بتایا تھا کہ میں کچھ روز سے ان کے ساتھ رہ رہی تھی، اب میں نے اپنی رہائش گاہ فوراً تبدیل کرلی ہے اور میں کراچی کے ایک ہوٹل میں نے قیام کرلیا ہے۔