لانگ مارچ 31 جنوری کے بعد کسی بھی وقت ہوگا، مریم اورنگزیب

December 22, 2020

پاکستان مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہلانگ مارچ 31 جنوری کے بعد کسی بھی وقت ہوگا۔

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ ضمنی انتخابات عوام کا کرپٹ ٹولے کے خلاف ریفرنڈم ہوگا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومتی لوگوں نے ہاتھ جوڑ کر کے پی اور مرکز میں کرپشن پراین آراو مانگا۔

اُنہوں نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ عمران خان خود پارلیمان پر لعنت بھیجتے رہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ہم سلیکٹڈ ووٹ چور ٹولے سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں کریں گے۔