• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز اور بلاول شو پیس ہیں، فواد چوہدری


وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کہتے ہیں کہ مریم اور بلاول شوپیس ہیں جبکہ فیصلےنواز شریف اور آصف زرداری نے کرنے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری اپنے مقدمات سے نکلنا چاہتے ہیں باقی کسی معاملےسے انکی دلچسپی نہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ بچوں سے مذاکرات کرکے کسی نے کیوں وقت ضائع کرنا ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ نہ لانگ مارچ ہوگا اور نہ استعفے بلکہ سارے اپنی تنخواہ میں کام کریں گے۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ سیاست واپس معمول پر آ گئی ہے۔

تازہ ترین