بدر ٹرین کو3سٹاپس کرنےکی اجازت

December 23, 2020

لاہور (جنرل رپورٹر)ریلوے انتظامیہ نے لاہوربراستہ فیصل آباد ،ملتان ،لاہور کے درمیان چلنے والی بدر ٹرین کو دارلاحسان، بہالیکے اور فاروق آباد ریلوے اسٹیشنوں پر سٹاپ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ یا د رہے کہ بدر ٹرین ملتان سے شام 4بج کر 30منٹ کی بجائے3بج کر 30منٹ پر روانہ ہو ا کرے گی۔ اس فیصلے پر عمل درآمد 16جنوری سے ہو گا۔