شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس فراڈ ہے، مریم اورنگزیب

December 24, 2020

ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگزیب نے مشیر احتساب شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس کو ایک اور فراڈ قرار دے دیا۔

ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ شہزاد اکبر کو جھوٹے کاغذ لہراتے ہوئے ڈھائی سال ہو گئے ہیں، اب شرم کریں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وہ ڈھائی سال سے عوام کو جھوٹے کاغذ دکھا کر دوسروں پر جھوٹے الزامات لگا کر خود عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈال رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران مافیا عوام کی چوری کررہا ہے۔ این آر او کا الزام سیاسی مخالفین پر اور عوام کا آٹا و چینی خود چوری کرتے رہے۔