مسیحی برادری کیلئے کرسمس بازار لگا دیا ہے، ڈی سی لاہور

December 24, 2020

ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض کا کہنا ہے کہ کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، مسیحی برادری کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کے لیے یوحنا آباد میں کرسمس بازار لگا دیا ہے۔

ڈی سی لاہو رمدثر ریاض کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ شہر میں قائم دیگر 5 سہولت بازاروں میں بھی اسپیشل اسٹالز لگا دیے گئے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسیحی برادری کرسمس کے موقع پر کورونا ایس او پیز پر عمل یقینی بنائے۔ عبادت گاہوں میں بھی سماجی فاصلے اور ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال یقینی بنائیں۔