ریلوے کی 8 مسافر ٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ

December 24, 2020

پاکستان ریلوے نے 8 مختلف مسافر ٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

مسافر ٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ کی آؤٹ سورسنگ کے حوالے سے چیف مارکیٹنگ منیجر ریلوے کی جانب سے اشتہار جاری کیا ہے جس میں ریلوے حکام نے 8 ٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ کی آؤٹ سورسنگ کے حوالے سے تجاویز طلب کی ہیں۔


ذرائع کے مطابق ان ٹرینوں میں چمن اور کوہاٹ پیسنجر، میانوالی، راوی، مہران، بدر، موہنجوداڑو اور سرسید ایکسپریس شامل ہیں۔

خواہشمند پارٹیوں کو ٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ کے حوالے سےتجاویز 14جنوری تک جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی ہے، اس میں بتایا گیا ہے کہ ٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ کامقصد مسافروں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی ہے۔