سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 21 اموات، 1107 نئے کیسز

December 24, 2020

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید1107نئے کیسز سامنے آئے، اس دوران وباء کے شکار 21 مریض انتقال کرگئے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران12646 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں مزید1107نئے کیسز سامنے آئے۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ اب تک 2277165 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے، اور 208514 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ صوبے میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 3440 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 649 مریض صحت ہو گئے، صوبے میں اب تک 185648مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت 19426 مریض زیر علاج ہیں، 18589 گھروں میں، 17 آئسولیشن سینٹرز میں اور 820 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، 725 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ 84 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ 1107 نئے کیسز میں سے 946 کا تعلق کراچی سے ہے جبکہ باقی کا تعلق صوبے کے دیگر علاقوں سے ہے۔