وزیراعظم عمران خان آج چکوال کا دورہ کریں گے

December 26, 2020

وزیراعظم عمران خان آج چکوال کا دورہ کریں گے، 15 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

عمران خان چکوال میں پہلی یونیورسٹی کا افتتاح بھی کریں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وعدے اور منشور کے مطابق پنجاب کے اضلاع میں ترقیاتی منصوبے شروع کررہے ہیں۔

علاوہ ازیںوزیراعظم عمران خان نے سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کرنے کے لیے 29 دسمبر کو کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، جس کے لیے 7 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔