حکمراں عوام کو صحیح گننے تک سے خوف زدہ ہیں،مصطفیٰ کمال

December 26, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ حکمراں عوام کو صحیح گننے تک سے خوف زدہ ہیں،مصطفٰی کمال نے پاکستانی قوم کو قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش اور مسیحی برادری کو کرسمس کے تہوار کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان کا اصل مقصد قوم کے ہر فرد کو غلامی کے شکنجے سے آزادی دلا کر ان کا پیدائشی اور بنیادی حق عزت، انصاف اور اختیار کو یقینی بنانا تھا مگر افسوس کہ آج قوم آزاد ہوکر بھی ناعاقبت اندیش حکمرانوں کے ہاتھوں غلاموں سے بدتر زندگیاں گزارنے پر مجبور ہیں جو عوام کو صحیح گننے تک سے خوف زدہ ہیں، اسلامی فلاحی ریاست کے خواب کو عملی جامہ پہنانے والے قائد اعظم کی روح تڑپ جاتی ہوگی۔