کراچی: پی ٹی آئی کے ناراض کارکنوں کا گورنر ہاؤس کے باہر مظاہرہ

December 26, 2020

کراچی میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کےناراض کارکنوں نے گورنر ہاؤس کے باہر مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ خرم شیر زمان اور حلیم عادل شیخ عہدوں سے استعفیٰ دیں۔

پی ٹی آئی کارکنان کا کہنا ہے کہ پارٹی میں آنے والے لوٹوں نے نظریاتی کارکنوں کو سائیڈ لائن کردیا ہے۔

مظاہرین نے کہا کہ اگر آپ رکن اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں تو پی ٹی آئی کے ووٹوں کا حق ادا کریں۔