جے یو آئی میں ڈکٹیٹر شپ مسلط ہے، شبلی فراز

December 27, 2020

وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پر اصولی تنقید کرنے والوں کو پارٹی سے نکالنا آمریت اور فسطائیت کی بدترین شکل ہے۔

انہوںنے کہا کہ فیصلے نے ثابت کردیا کہ جے یو آئی(ف) میں ڈکٹیٹر شپ مسلط ہے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ذرا سی تنقید برداشت نہ کرنے والوں نے قوم کو دکھا دیا کہ وہ اندر سے کتنے جمہوری ہیں۔

انہوںنے کہا کہ عہدے بھائیوں اور چہیتوں میں بانٹ کر جماعت پر جمہوریت کا لیبل چپکانے سے لوگوں کو دھوکا نہیں دیا جاسکتا۔