پشاور، بارش کے سبب سردی کی شدت میں اضافہ

December 27, 2020

پشاور سمیت خیبر پختون خوا کے کئی علاقوں میں رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق پشاور میں کم سے کم درجۂ حرارت 4 بنوں میں 3 جبکہ پارہ چنار میں منفی 6 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ملی میٹر جبکہ ضلع کرم میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختون خوا کے بالائی علاقوں میں برف باری کا بھی امکان ہے جکبہ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔