ملک کے مختلف علاقوں میں سرد موسم کا راج ہے جبکہ زیارت کا درجہ حرارت منفی 11تک گر گیا ہے۔
چمن اور کان مہترزئی میں برف باری ہوئی ہے جبکہ گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں بھی اور برف باری کا امکان ہے۔
کم سے کم درجہ حرارت لیہہ میں منفی 14، اسکردو میں منفی 9، استور میں منفی 8، پاراچنار میں منفی 5، گلگت میں منفی 4 اور قلات میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب پیر سے کراچی میں سردی کی نئی لہر آنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔