فرح خان نے ساتھی فنکاروں کے ساتھ 22 سال پرانی تصویر شیئرکردی

December 29, 2020

نامور بھارتی ہدایت کار اور کوریوگرافر فرح خان نے ساتھی فنکاروں کے ساتھ اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کردی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انھوں نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ شاید 1998 کی ہے جو ممکنہ طور پر فلم فیئر ایوارڈز کی ہے۔

اپنے پیغام میں انھوں نے بتایا کہ فلم فیئر ایوارڈز میں شاہ رخ خان اور کرشمہ کپور نے فلم ’دل تو پاگل ہے‘ کے لیے ایوارڈز جیتا۔

انھوں نے بتایا کہ میں نے اور تبو نے فلم وراثت کے لیے اپنے اپنے ایوارڈز جیتے۔


مذکورہ تصویر میں اداکارہ کرشمہ کپور کی چھوٹی بہن کرینہ کپور بھی دکھائی دے ہیں، تاہم ان کے حوالے سے فرح نے لکھا کہ انھوں نے اس وقت تک فلموں میں قدم نہیں رکھا تھا۔