پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن کی نئے ریکارڈ پر نظر

December 31, 2020

پاکستانی کوہ پیماء اسد علی میمن نے نئے سال کے موقع پر نئے ریکارڈ پر اپنی نظریں مرکوز کرلی ہیں۔

لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما اسد علی میمن کا کہنا ہے کہ وہ فروری میں افریقا کی سب سے بلند چوٹی کیلی ماؤنٹ کیلی منجیرو کو سر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عام طور پر کوہ پیما اس چوٹی کو پانچ سے چھ روز میں سر کرتے ہیں لیکن وہ چوبیس گھنٹے سے کم وقت میں اس چوٹی کو سر کرکے یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی بننا چاہتے ہیں۔


اسد علی میمن کے مطابق وسائل کی کمی کی وجہ سے وہ 19 ہزار فٹ بلند چوٹی کو کم ترین وقت چھ گھنٹے، چوبیس منٹ میں سر کرنے کے سوئس کوہ پیما کارل ایگلوف کے ریکارڈ کو نہیں توڑ پائیں گے لیکن کم از کم 24 گھنٹوں سے کم وقت میں اس کو سر کرکے چوٹی پر پاکستان کا پرچم لہرانا ہدف ہے۔