صحتیابی کے لیے دعا کرنے والوں کا شکریہ، ثنا میر

January 05, 2021

کورونا وائرس میں مبتلا پاکستانی ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے ان کی صحتیابی کے لیے دعا کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہثنا میر کا کوروناوائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور معمولی علامات ہیں ، ساتھ ہی پاکستانی کرکٹر ثنا میر آ ج اپنی 35 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

ثنا میر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ سالگرہ کی مبارکباد اورصحتیابی کی دعا کرنے والوں کا شکریہ، میرا کوروناوائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور معمولی علامات ہیں۔

ثنا میر نے کہا ہے کہ میرے رابطے میں رہنے والے تمام افراد کا کوروناوائرس ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

انہوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے عوام سے اپیل کی ہے کہ ماسک کا استعمال کریں، جس سے آپ اپنا اور دوسرے کا خیال رکھ سکتے ہیں۔