یورپی یونین اور چین کاسرمایہ کاری معاہدے پر اظہارمسرت

January 06, 2021

پیرس (اے پی پی)چین اور یورپی یونین کے رہنماؤں نے مشترکہ طور پر اظہارمسرت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ چین اور یورپی یونین کےدرمیان سرمایہ کاری معاہدہ کے حوالے سے مذاکرات بروقت مکمل ہو چکے ہیں۔ فرینچ انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اینڈ سٹریٹجک ریلیشن کی ڈپٹی ڈائریکٹر اور ماہر معاشیات سلوی مارٹیلی اس حوالے سے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ سرمایہ کاری معاہدہ نہ صرف یورپی یونین اور چین کے لئے سازگار ہے بلکہ پوری دنیا کے لئے تعاون اور کھلے پن کاواضح پیغام ہے۔ سلوی مارٹیلی نے اس معاہدے کے طے پانے کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے سے فریقین برابری کی سطح پر ایک دوسرے کی منڈی سے مستفید ہو سکیں گے۔یہ معاہدہ چین کو عالمی فیکٹری سے ایک اعلیٰ مسابقتی معیشت میں تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ سلوی مارٹیلی نے کہا کہ یہ معاہدہ تجارتی جنگ یا ٹیکنالوجی کی جنگ کی بجائے معاشی ترقی پر توجہ دیتا ہے۔ یہ معاہدہ پوری دنیا کے لئے کھلے پن کے موقع فراہم کرے گا ۔