پاکستان بار کونسل الیکشن کے حتمی نتائج کا اعلان

January 06, 2021

لاہور(نمائندہ جنگ ) پاکستان بار کونسل کے انتخابات کے مصدقہ حتمی نتائج کا اعلان کردیا گیا. پنجاب سےپیر مسعود چشتی، طاہر نصر اللہ وڑائچ، محمد احسن بھون، عابد ساقی،اعظم نذیر تارڑ،سیدقلب حسن، حفیظ الرحمٰن چوہدری ، مرزا عزیز اکبر بیگ، حسن رضا پاشا،شفقت محمود چوہان، اشتیاق احمد خان، سندھ سے فاروق نائیک، شہادت اعوان، ریاضت علی سہڑ،یوسف لغاری،شہاب سرکی، عابد شاہد زبیری، خیبر پختونخوا سے خوشدل خان، فہیم ولی،سید امجد شاہ اور طارق آفریدی جبکہ بلوچستان سے منیر کاکڑ پانچ سال کیلئے رکن پاکستان بار کونسل منتخب ہوگئے. اسلام آباد سے ہارون رشید بلا مقابلہ فاتح قرار پائے تھے۔ نوٹیفکیشن کو اسناد کی تصدیق سے مشروط کردیا گیا ہے۔