کین کمشنر مڈل مین مافیا کا خاتمہ کریں تو چینی سستی ہوگی، ترجمان

January 08, 2021

اسلام آباد (حنیف خالد) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ پنجاب میں کین کمشنر اگر شوگر ملز مالکان کو 200 روپے من گنے کی دستیابی یقینی بنائیں اس کیلئے وہ مڈل مین اور گنے کے غیر قانونی خریداری کے مراکز کو ختم کرا دیں تو ملک میں چینی کی قیمت میں اضافہ رک جائے گا۔ دریں اثنا جمعرات 7 جنوری کو دو ہفتے بعد پہلی بار چینی کے ایکس مل قیمت میں ایک روپے کلو کمی ہوئی ہے۔