کراچی: دھرنے ختم، ٹریفک بحال نہ ہوسکی

January 09, 2021

سانحہ مچھ کے متاثرین کے حکومتی سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد کراچی میں تمام مقامات پر جاری احتجاجی دھرنے ختم کر دیئے گئے لیکن ٹریفک بحال نہ ہوسکی۔

تفصیلات کے مطابق سُپر ہائی وے کراچی سے حیدرآباد جانے والے ٹریک پر گاڑیوں کی قطاریں لگی ہیں۔

ہیوی ٹریفک، ایمبولینس اور گاڑیوں کی کئی کلو میٹر تک قطاریں لگ گئیں۔

اس حوالے سے موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ احتجاج کے باعث نوری آباد کے قریب ٹریفک متاثر ہوئی تھی۔

موٹروے پولیس نے کہا کہ ٹریفک کی بحالی کے لیے کوشش کی جاری ہے۔

واضح رہے کہ سانحۂ مچھ کے متاثرین کے حکومت مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد تمام مذہبی جماعتوں کی جانب سے کراچی میں جاری احتجاجی دھرنوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کر دیا گیا۔

شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ سید ناظر عباس تقوی نے بھی ملک بھر میں دھرنے ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین کے فیصلے کی حمایت کی۔