شاہ رخ خان کس چیز کی کمی محسوس کر رہے ہیں؟

January 09, 2021

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بیرجی کو گلے نہ لگانے کو شدت سے محسوس کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے کلکتہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے 26ویں ایونٹ کے موقع پر شاہ رخ خان اور ممتا بینرجی نے ویڈیو کال کے ذریعے بات چیت کی۔

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اس وقت مغربی بنگال کے برانڈ ایمبسیڈر ہیں، تاہم اس ایونٹ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے دوران لگائی گئی پابندیوں کے باعث وہ کلکتہ نہیں پہنچ سکے۔

شاہ رخ خان نے مداحوں سے کلکتہ شہر نہ پہنچنے پر معذت کی۔

دوسری جانب کنگ خان نے وزیراعلیٰ مغربی بنگال ممتابینرجی کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ اس سال وزیراعلیٰ کو گلے نہیں لگا پائیں گے۔