برطانیہ میں کورونا وائرس، آئندہ چند ہفتے انتہائی خطرناک ہونگے، چیف میڈیکل آفیسر

January 11, 2021

انگلینڈ کے چیف میڈیکل آفیسر پروفیسر کرس وٹی نے انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا سےمتعلق آئندہ چند ہفتے انتہائی خطرناک ہوں گے۔

لندن سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ لوگ غیر ضروری رابطے کم سے کم کردیں۔ کرس وٹی نے مزید کہا کہ انگلینڈ میں رواں ہفتے 7 نئے مراکز میں لاکھوں افراد کو ویکسین لگائی جائےگی۔

برطانوی حکومت نے فروری کے وسط تک 15 لاکھ افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

کرس وٹی نے کہا کہ انگلینڈ کے اسپتالوں میں کوویڈ کے 30 ہزار سے زائد مریض داخل ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا سے شدید متاثر سرے میں مردہ خانوں میں جگہ ختم ہوگئی ہے۔ اور عارضی جگہ پر 200 میتیں رکھی گئی ہیں۔