بابر اعظم نے انجری کے بعد پریکٹس شروع کردی

January 12, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے فریکچر سے صحت یاب ہونے کے بعد پیر سے باضابطہ پریکٹس شروع کردی ہے۔ قومی ہائی پرفارمنس سینٹر میں سخت سردی کے باوجود بابر اعظم نے ایک ماہ بعد پریکٹس شروع کی ہے۔ انہوں نےجنوبی افریقا کے خلاف سیریز کی تیاری شروع کردی ہے ۔ وہ انگوٹھے کی انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے ورے میں ایک بھی میچ نہیں کھیل سکے تھے ۔