شہزادہ ہیری و میگھن مارکل نے سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ دیا

January 12, 2021

لندن (اے ایف پی، جنگ نیوز) برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے سوشل میڈیا سائٹس پر اپنے ساتھ ہونے والے نسلی و صنفی امتیاز سے تنگ آکر سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ دیا۔ شاہی جوڑے نے صرف ایک آفیشل انسٹاگرام پیج سمیت تمام ذاتی و پروفیشنل فیس بک و ٹوئٹر سمیت یوٹیوب چینل بھی بند کردیے۔