پی پی اور ن لیگ دھاندلی کے بغیر جیت ہی نہیں سکتیں‘ فیصل جاوید

January 12, 2021

اسلام آباد(آئی این پی)تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاویدنے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ ہمیشہ دھاندلی اورپیسہ استعمال کر کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرتی ہیں‘وہ اس کے بغیر جیت ہی نہیں سکتیں‘انہیں سینیٹ انتخابات میں شکست کا خوف ہے اسی لئے یہ میثاق جمہوریت سے منحرف ہورہی ہیں‘میاں نواز شریف اور آصف زرداری کی وجہ سے آج لوگ کرپشن کو جرم نہیں سمجھ رہے۔پوری قوم کو کرپشن کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے دائر صدارتی ریفرنس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی میں ممبران نہ ہونے کے باوجود سینیٹ انتخابات میں کامیابی کیسے ممکن ہے۔یہ صرف ضمیرکی خریدوفروخت کی وجہ سے ممکن ہوتا ہے۔ آج رضاربانی صاحب نے بھی سینیٹ انتخابات میں شفافیت کی مخالت کردی۔